کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 18 پیسے پر بند ہوئی۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ روز 8 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کی قیمت خرید 277.01 روپے اور قیمت فروخت 279.55 روپے ہے۔
دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ملی جلی رہی ۔ یورو 15 کے اضافے کے بعد 299 روپے 78 پیسے بڑھ کر 299.94 پر بند ہوا ۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ 11پیسے مہنگا ہوکر 348.55 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت معمولی کمی کے بعد بالترتیب 74 روپے 18 پیسے اور 75 روپے 74 پیسے پر آگئی ہے ۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے، فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے کا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2337 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے تولہ ہی کمی ہوئی تھی، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔