Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے داخل ہو گا۔ جس سے شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اختر محمود نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہو گا۔ اور 22 اکتوبر سے شمالی علاقہ جات میں بارشوں کے امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے باعث موسم مزید بہتر ہو جائے گا۔ شمالی علاقہ جات کے علاوہ چند ایک مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں منگل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ لسبیلہ، گوادر، جیوانی، کیچ ، تربت اور آواران کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Related posts

اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں ، روزانہ 16 ہزار شہری سفر کریں گے

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

رؤف حسن پر حملہ، آئندہ ایسا ہوا ملک بھر میں احتجاج کریں گے، عمر ایوب

admin

Leave a Comment