Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا

چنئی،بھارت میں دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس با آسانی حاصل کر لیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کا رہائشی 30 سالہ تھانسن دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود اپنی ٹانگوں سے گاڑی چلانے کا ہنر رکھتا ہے۔

تھانسن کو 10 سال کی عمر میں کرنٹ لگا تھا جس کے سبب اس کے دونوں ہاتھ کہنیوں سے کاٹنے پڑے لیکن تھانسن نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور وہ اپنے تمام کام بخوبی سر انجام دیتا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے تھانسن کو فٹ قرار دینے پر چنئی انتظامیہ کی جانب سے اسے 10 سال کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا جس پر تھانسن کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی چلا کر بہت خوش ہے اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد اب وہ باآسانی سفر کرسکے گا۔

تھانسن شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے، اس نے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھوں سے معذور شخص سے متاثر ہو کر گاڑی چلانا سیکھی جسے 2016 میں ڈرائیونگ لائسنس ملا تھا۔

گاڑی سیکھنے کے بعد تھانسن کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا لیکن 2013 میں جب اسے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی دونوں ہاتھوں سے معذور خاتون کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے ڈاکٹرز سے اپنا فٹنس سرٹیفکیٹ بنوایا اور یوں وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

Related posts

ٹورنٹو میں بارش ، 1941 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

فلپائن میں سمندری طوفان ‘ ہلاکتوں کی تعداد40 ہو گئی ‘ ہزاروں بےگھر

Mobeera Fatima

بھارت کے گوتم اڈانی ایک مرتبہ پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

admin

Leave a Comment