Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ، 88 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی آ گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 818 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 88 ہزار سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر سستا ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہوا۔

 

Related posts

نان فائلرز کی کیٹیگری ختم،15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی ، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

بھارت کا کرکٹ کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان کی اجازت دینے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment