Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

ایک ہزار روپے کی کمی سے سونے کی فی تولہ قیمت 282200روپے کی سطح پر آگئی ، اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کی کمی آئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 241941روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3430روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2940.67روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے،ماہرین کہتے ہیں دنیا میں جنگی حالات نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ یہ قیمت بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈالر کے ریٹ سے منسلک ہے۔

Related posts

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم

Mobeera Fatima

26 ویں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، فریقین سے جواب طلب

Mobeera Fatima

این ٹی ڈی سی نے ملازمین کی ملنے والی میڈیکل سہولت ختم کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment