فلوریڈا: امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک خاندان اس وقت خوفزدہ ہو گیا جب صبح سویرے گھر کے سیکیورٹی کیمرے سے ملنے والے الرٹ پر معلوم ہوا کہ ان کے مرکزی دروازے کے باہر تقریباً 8 فٹ لمبا مگرمچھ موجود ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پام بے شہر کی رہائشی سیرا ون نے بتایا کہ سیکیورٹی کیمرے کی اطلاع ملنے پر انہوں نے باہر دیکھا تو ایک دیوقامت مگرمچھ گھر کے دروازے کے سامنے موجود تھا، جو دم دروازے اور دیوار سے ٹکرا رہا تھا اور غرانے کی آوازیں نکال رہا تھا۔
خاتون کے کہا مگرمچھ کا رویہ انتہائی جارحانہ تھا اور ایک موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ وہ کھڑکی توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو جائے گا۔ جب اس پر ٹارچ کی روشنی ڈالی گئی تو اس نے منہ کھول کر غرانا شروع کر دیا، جس سے اہل خانہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔
