Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران کیساتھ کافی پیشرفت ہو چکی ، معاہدے کے قریب ہیں ، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ نہیں ہوا۔

صحافیوں کے ساتھ گفگتو میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم چند نکات پر بات چیت کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ ابھی معاہدے کی منظوری کیلیے تیار نہیں، مزید پیشرفت کے بعد صدر معاہدے کی توثیق کی پوزیشن میں ہوں گے۔ یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کب کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کیلیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہو گیا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،امریکی ڈالرسستاہوگیا

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد

Mobeera Fatima

جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ، کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے ، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment