Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

فرانس کا جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان

پیرس: فرانس نے کئی دہائیوں بعد پہلی بار اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے شمال مغربی فرانس کے فوجی اڈے ایل لونگ میں خطاب کرتے ہوئے نئی دفاعی حکمت عملی کو یورپ کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آزادی برقرار رکھنے کے لیے طاقتور اور مؤثر دفاعی صلاحیت ضروری ہے۔ اور دنیا میں محفوظ رہنے کے لیے فرانس کو ایک مضبوط طاقت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

صدر میکرون نے اعلان کیا کہ فرانس پہلی بار اپنے جوہری ہتھیار لے جانے والے طیاروں کی عارضی تعیناتی اتحادی ممالک میں بھی کر سکے گا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سازی کا اختیار فرانس کے پاس ہی رہے گا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی، پولینڈ، نیدرلینڈ، بیلجیئم، سوئیڈن، یونان اور ڈنمارک کے ساتھ دفاعی تعاون اور جوہری حکمت عملی پر مذاکرات جاری ہیں۔

Related posts

ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ملکی امداد معطلی پر امریکی سپریم کورٹ سے رجوع

Mobeera Fatima

امریکی نائب صدر کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، نام ایلک نیل وینس رکھ دیا

Mobeera Fatima

حج قوانین کی خلاف ورزی ، مکہ مکرمہ میں 20 افراد گرفتار ، قید ، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment