Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بینائی میں نمایاں بہتری

پمز اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف خان شامل تھے۔

معائنہ آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف کی دوسری انجیکشن ڈوزکے فالواپ کے طورپرکیا گیا، دورانِ معائنہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی بصری صلاحیت، فنڈوسکوپی، سلٹ لیمپ معائنہ اورآپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی ٹیسٹ کئے گئے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی کی بینائی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور صحت کی صورتحال مستحکم ہے۔

بورڈ نے آئندہ نگہداشت اور علاج کے لیے پہلے سے طے شدہ ہدایات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے تاکہ آنکھوں کی حالت مزید بہتر ہو سکے۔

پمز انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ معائنے کے دوران بانی کے طبی ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کسی ہنگامی مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

Mobeera Fatima

پاکستان میں کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے محفوظ استعمال کے لیے اہم پیش رفت

Mobeera Fatima

دل کبھی نہیں ٹوٹا، ایسا لگتا ہے کہ میں ارینج میرج کروں گی، نازش جہانگیر

admin

Leave a Comment