Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی سفارتخانہ کی الظهران میں میزائل اور ڈرون حملوں سے متعلق ہنگامی وارننگ

امریکی سفارتخانہ نے الظهران میں فوری میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی شہری سفارتخانے کا رخ نہ کریں اور فوری طور پر اپنی رہائش گاہوں کے سب سے نچلے فلور پر منتقل ہو جائیں۔

انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ کھڑکیوں اور شیشوں سے دور رہیں اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے حفاظتی منصوبوں کا ازسرِنو جائزہ لیں۔

سفارتخانے کے مطابق قونصل خانے کا عملہ بھی احتیاطی تدابیر کے تحت حفاظتی پناہ گاہوں میں موجود ہے۔

Related posts

ڈالر کو تباہ کرنیکی کوشش کی تو 150 فیصد ٹیرف لگا دینگے ، ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

Mobeera Fatima

سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

ابرار کا سن رائزر لیڈز سے معاہدہ، گواسکر کا تعصب کھل کر سامنے آگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment