Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے زمین کے قریب سورج کے گرد گردش کرتا چاند نما خلائی پتھر دریافت کیا ہے۔

ناسا کے مطابق نئی دریافت شدہ خلائی چٹان 2025 پی این 7 کہلاتی ہے، جسے نصف چاند کا نام دیا ہے، یہ پتھر سورج کے گرد اسی رفتار سے گردش کر رہا ہے، جس رفتار سے زمین کرتی ہے، جس کی وجہ سے یہ زمین کے ساتھ چاند کی مانند حرکت کرتا دکھائی دیتا ہے، سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ یہ زمین کے ساتھ سن 2083 تک رہے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 2025 پی این 7 کا حجم تقریباً 18 سے 36 میٹر کے درمیان ہے، یعنی ایک درمیانے درجے کی عمارت کے برابر، یہ خلائی جسم زمین سے کم از کم چار ملین کلومیٹر کے فاصلے پر آتا ہے، جبکہ اس کا دور ترین فاصلہ سترہ ملین کلومیٹر تک جا سکتا ہے۔

ناسا کے مطابق اگرچہ یہ خلائی چٹان زمین کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، لیکن اس کی دریافت مستقبل میں زمین کے قریب موجود خلائی اجسام کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related posts

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر

Mobeera Fatima

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

ایران کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment