وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کو قوم تک پہنچائیں گے اور آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے، آج جمعہ کا مبارک دن ہے اور آج پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کی جائیگی۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بحران کے دوران یہاں نہ پیٹرول پمپس پر لائینیں لگیں اور نہ کوئی بحران پیدا ہوا، نہیں تو سری لنکا میں سب کو معلوم ہے کیا ہوا۔
