Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو کرپشن پر سزائے موت سنادی گئی

چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں پر بڑی مقدار میں رقم اور قیمتی اشیا بطور رشوت لینے کا الزام تھا، جسے فوجی عدالت میں ثابت قرار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق وزیر دفاع وی فینگے اور لی شانگفو کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات کی سماعت کی گئی، جس کے بعد عدالت نے دونوں کو سزائے موت سناتے ہوئے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق وی فینگے 2018 سے مارچ 2023 تک چین کے وزیر دفاع رہے، جبکہ لی شانگفو مختصر مدت کیلئے اس عہدے پر فائز رہے تھے تاہم بعد میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

چینی حکومت کی جانب سے حالیہ برسوں میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات کے خلاف کارروائیوں کو اسی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ، آج کے موسم بارے اہم پیشگوئی

Mobeera Fatima

حسینہ واجد کو بڑا جھٹکا ، بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

Mobeera Fatima

ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment