Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران پر ریڈ لائنز پہلے ہی واضح کر چکے ، وائٹ ہاؤس کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر ردعمل

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا موقف سامنے آ گیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے دوسرے مرحلے پر واضح موقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور مذاکراتی ٹیم نے امریکی مؤقف اور ریڈ لائنز کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے بعد ایران پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ناکہ بندی کے باعث تہران کی جانب سے معاہدے کی خواہش مزید بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔

Related posts

امریکا اور ایران کیساتھ رابطے میں ہیں ، امید ہے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئینگے، پاکستان

Mobeera Fatima

’جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا‘، پوپ لیو کی جنگ بندی کی اپیل

Mobeera Fatima

اس بار جے ڈی وینس کی جگہ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید

Mobeera Fatima

Leave a Comment