Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

3 ارب ڈالر ڈپازٹ کریں گے، سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

مؤقر قومی اخبار کے مطابق سعودی قیادت نے حالیہ دنوں میں اپنے وزیر خزانہ کو پاکستان بھیجا، جنہوں نے پاکستانی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ ایک خلیجی ملک کی جانب سے تقریباً 3 ارب ڈالر کی واپسی کے باعث پیدا ہونے والا زرِ مبادلہ کا خلا سعودی عرب پورا کرے گا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسی مالیت کا ڈپازٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گا، تاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہیں۔ حکام نے اس اقدام کو “غیر معمولی اور خصوصی” قرار دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

Related posts

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

Mobeera Fatima

منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ضمنی چالان داخل کر ادیا

Mobeera Fatima

حکومت مخالف تحریک ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں معاملات طے ، کمیٹی بنانے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment