Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا

تیل بردار چینی بحری جہاز امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والابحری جہاز چینی ملکیت ہے ، جہاز میں چینی عملہ سوار ہے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق “رچ اسٹیری” نامی ٹینکر ناکہ بندی کے بعد خلیج سے نکلنے والا پہلا جہاز ہے، جو اس اہم گزرگاہ سے کامیابی سے گزر گیا۔

ڈیٹا کے مطابق یہ درمیانے درجے کا ٹینکر تقریباً ڈھائی لاکھ بیرل میتھانول لے جا رہا ہے، جو اس نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ سے لوڈ کیا تھا، جہاز پر چینی عملہ موجود ہے۔

واضح رہے امریکا نے کل شام سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ فوج بحری ناکہ بندی کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے امریکی افواج اور آلات کافی ہیں۔

Related posts

مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کا کیا راز ہے؟ سینئر وزیر کی والدہ نے بتا دیا

Mobeera Fatima

خراب امتحانی نتائج کے حامل اساتذہ کے خلاف نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ،مونال ریسٹورنٹ گرانےکافیصلہ کالعدم

Mobeera Fatima

Leave a Comment