Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امن مذاکرات کا دوسرا دور؛ تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز کمی دیکھنے میں آئی، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ نئے امن مذاکرات کی امید نے توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات کو کسی حد تک کم کر دیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ایک فیصد کمی کے بعد 98.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد گر کر 97.40 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران نے ممکنہ معاہدے کے لیے واشنگٹن سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “دوسری جانب سے ہمیں کال موصول ہوئی ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔”

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی پانچ سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی، تاہم امریکا نے اسے مسترد کرتے ہوئے 20 سال کی مدت کا مطالبہ کیا۔

Related posts

امن و امن کی صورتحال خراب ، حکومت دہشتگردوں کے بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے ، اسد قیصر

Mobeera Fatima

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، شہریار آفریدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment