Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے معروف بیٹر کرس گیل کے پاس ہے، انہیں یونیورس باس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بے مثال بیٹسمین مانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور فلک بوس چھکوں کے ذریعے پاور ہٹنگ کے فن کو ایک نئی پہچان دی اور ایسا معیار قائم کیا جو آج بھی دنیا بھر کے بڑے بیٹسمینوں پر بھاری ہے۔

کرس گیل نے 455 اننگز میں 1,056 چھکے لگا رکھے ہیں ۔دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ کیرن پولارڈ کے پاس ہے انہوں نے 982  چھکے لگا رکھے ہیں،آندرے رسل 784 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مایہ ناز بلے باز آئی پی ایل میں بھی 357 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 143 اور کیریبین پریمیئر لیگ میں 172 چھکے لگا کر اپنی دھاک بٹھائی۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی ، بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

وائٹ ہاؤس ڈنر ، ٹرمپ کا چوتھی مدت کیلئے صدارتی الیکشن کے حوالے سے مذاق

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment