Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، اربوں مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس اور خام مال ضبط

اسلام آباد،  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت پاکستان کسٹمز نے اسمگل شدہ سگریٹس اور غیر قانونی سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والا خام مال ضبط کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

ایف بی آر کے مطابق مختلف شہروں میں ہونے والی ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر ایک ارب دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔

چیف کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی نگرانی میں لاہور، حیدرآباد اور ٹنڈواللہ یار میں متعدد چھاپے مارے گئے۔

کارروائیوں کے دوران سگریٹس کی غیرقانونی سپلائی کے نیٹ ورکس پکڑے گئے جبکہ ڈسکہ میں رائس ملوں کی آڑ میں غیر قانونی سگریٹ سازی کا انکشاف ہوا، دو رائس ملوں سے سگریٹ سازی کے خام مال کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔

کسٹمز (انفورسمنٹ) حیدرآباد نے تین لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد پیکٹس اور ستتر لاکھ سے زائد اسٹکس، درآمد شدہ و جعلی سگریٹس ضبط کیے۔

رواں ماہ کے دوران صرف حیدرآباد میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے، جبکہ ٹنڈواللہ یار کے قریب ساڑھے چار سے پانچ کروڑ روپے مالیت کا خام مال پکڑا گیا۔

Related posts

توہین عدالت کیس ، عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

پاکستان میں لوگوں کی شادیاں نہ کرنے کی وجوہات سامنے آ گئیں

admin

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ و دیگر کو نوٹسز

Mobeera Fatima

Leave a Comment