Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا اور ایران کیساتھ رابطے میں ہیں ، امید ہے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئینگے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے،کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں،دونوں ممالک کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے رابطے میں ہیں ، امید ہے کہ فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر چین کی تعمیری اور مسلسل کوششوں کو سراہتے ہیں،پاکستان افغانستان کے معاملے پر ہر مثبت اور تعمیری مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے،افغانستان کے معاملے پر پیش رفت طالبان حکومت کے ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے،طالبان حکومت کو افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی یقینی ضمانت دینا ہوگی،افغانستان سے روابط کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔طالبان حکومت کی یقین دہانیوں اور عملی اقدامات پر افغانستان سے روابط کا فیصلہ ہوگا۔

طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکاروں کا تعلیمی اداروں کا دورہ غیر معمولی بات نہیں،سفارت کاروں کے تعلیمی اداروں سے روابط اور دورے معمول کی بات ہیں،تعلیمی ادارے میں کسی ایلچی کی سرگرمی کو دوطرفہ تعلقات کی پیمائش کا پیمانہ نہیں بنایا جا سکتا،ایلچی کے تعلیمی ادارے کے دورے کو غیر ضروری طور پر سیاسی تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

Related posts

لندن میں 3 افراد پر چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، حملہ آور افغان شہری گرفتار

Mobeera Fatima

امریکا کی ساتویں روز بھی بمباری ، ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ، کئی فوجی زخمی

Mobeera Fatima

اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment