Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سونا سستا ہو گیا؛ عالمی مارکیٹ میں قیمت ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں مضبوط ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,718.98 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جو ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب ہے، جبکہ جون ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز میں ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور قیمت 4,742 ڈالر تک گر گئی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں پر دباؤ کی بڑی وجہ ڈالر کی مضبوطی ہے، جس میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

امریکی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی تیاریوں نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس سے مہنگائی میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات کمزور پڑ گئی ہیں۔

Related posts

سانحہ 9 مئی ، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں طلب

admin

سلمان آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دینے پر مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Mobeera Fatima

امریکا نے یورینیم افزودگی کے خاتمے کی شرط رکھی تو مذاکرات نہیں کرینگے ، ایران کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment