Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی چوری پر قابو پانے اور زائد بلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ ابتدا میں بجلی کے 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کیے جائیں گے۔ اور اس منصوبے کو دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔ جس کے بعد پورے ملک میں اسمارٹ میٹرز کا استعمال لازمی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باظابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کرے گی۔ اور یہ تنصیب باقاعدہ میٹر ریپلیسمنٹ آرڈر کے تحت کی جائے گی۔

Related posts

نکاح کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض ختم ، خاور مانیکا سے جواب طلب

admin

بڑے لوگوں کی خواہش پر ترامیم ہو رہی ہیں ، ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کا رخ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment