Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا ہے۔

میٹرو بس حکام کے مطابق سروس کو صرف صدر اسٹیشن سے پمز تک فعال رکھا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ پمز سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو متبادل سفری انتظامات اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران امریکا مذاکرات کی وجہ سے جڑواں شہروں میں دو دن کی مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں بڑی کمی کر دی

Mobeera Fatima

ایس سی او اجلاس: کسی کے احتجاج کا اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment