Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ دوبارہ کھول دی گئی

اسرائیلی حکام نے 40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔

صبح مسجد کے دروازے کھلتے ہی نمازیوں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول کا رخ کیا، جہاں صبح سویرے ہی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ سمیت دیگر تمام مقدس مقامات کو آج صبح سے کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

مسجد کھلنے کی اطلاع ملتے ہی بیت المقدس کے گلی کوچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں وہاں پہنچ کر عبادت شروع کر دی ہے۔

Related posts

برطانیہ، شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

نیویارک میں سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش، بھارتی حکومت سے منسلک شخص نکھل گپتا نے جرم قبول کر لیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment