Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین کیجانب سے بھی بھارت کو دھچکا، ارونا چل پردیش کا نام تبدیل کر دیا

بیجنگ: چین نے اورنا چل پردیش کا نام تبدیل کر کے زنگنان رکھ دیا۔ جبکہ زنگنان کے 27 مقامات کے نام بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے اورنا چل پردیش اور اس کے مقامات کے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔ یہ چینی خودمختاری ہے۔ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامیہ اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔ ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔ اور ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔

بھارت زنگنان کو ارونا چل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتار

Mobeera Fatima

اسرائیل کا تقاریر سے کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران

Mobeera Fatima

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment