Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین تاریخی مذاکرات کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ریڈ زون اور ایکسپریس ہائی وے پر آمد و رفت کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ریڈ زون اور اس کے ملحقہ راستوں کو ہر قسم کی عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جہاں صرف سرکاری گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے ریڈ زون اور اس کے اطراف غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ وفود کی نقل و حرکت کے باعث ایکسپریس ہائی وے پر بھی مختلف مقامات پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے معمول کے سفر کے لیے اضافی وقت رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

Mobeera Fatima

ملک بھر میں چینی کے ایکس مل ریٹ میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

سندھ اور پنجاب میں لڑائی ، وفاق میں بھائی بھائی ، ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت ہے ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment