Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ حکومت کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹرمارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کی زیرصدارت امتحانات کی تیاریوں کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرجامعات نے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جس کے لیے صوبے بھر میں 1600 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں انٹر کے امتحانات 25 اپریل اور میٹرک امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے جب کہ سکھر ڈویژن میں میٹرک امتحانات 30 مارچ اور انٹر امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔

وزیرجامعات کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹرمارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے پیپر آؤٹ کرنے والوں کا فوری پتا لگایا جاسکے گا۔

Related posts

معاشی استحکام، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے سے آیا، آئی ایم ایف مشن

admin

ژوب ، سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے پر لٹا دیئے

Mobeera Fatima

عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment