Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور، غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے  کردیا گیا۔

ملزم کو احتساب عدالت کے جج حامد مغل کی عدالت میں پیش کیا گیا،دوران سماعت سینئر پراسیکوٹر نیب اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے.

نیب پراسیکوٹرنے کہا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی ، ملزم نے 2010 سے 2025 تک ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا ،ملزم نے قومی خزانے کو 643.700 ملین روپے نقصان پہنچایا ۔

تحقیقات کے دوران ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں ،ملزم کے نام پر ایبٹ آباد میں8 پلاٹس اور3 قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ، ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کاروائی ہورہی ہے ۔دوران تفتیش ملزم نے 12 مرلے پلاٹ اور مزید 2 بینک اکاؤنٹس کا اعتراف کیا ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے ،جسے بعدازاں عدالت نے منظور کرلیا۔

Related posts

پارا چنار، ٹماٹر ، پیاز مزید مہنگے، ہری مرچ 1000 روپے کلو ہو گئی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تنظیمیں تحلیل ، ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہٹا دیا گیا

Mobeera Fatima

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment