Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پریشان نہ کریں ورنہ سخت آزمائش بن جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے معاملے پر ہمیں پریشان نہ کیا جائے۔ ورنہ بڑی آزمائش بن جائیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مدارس کو اپنے قبضے میں لینے کی خواہش رکھتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو نجی ملکیت میں فروخت کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس پہلے ہی نجی ملکیت میں ہیں۔ اور یہاں طلبہ کو گیس، پانی، بجلی، کتابیں اور رہائش مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سے بڑھ کر کوئی اور فلاحی ادارہ نہیں ہو سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس اور علما کے پیچھے ڈھائی سو سالہ قربانیوں کی تاریخ موجود ہے۔ اور قرآن و حدیث کے علوم کی حفاظت مدارس کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ جو ادارے پہلے علمی مراکز تھے جب وہ دوسروں کے ہاتھ آئے تو ان کی حیثیت کم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی۔ سیاست انبیاء کا وظیفہ ہے اور اگر ہم ان کے وارث ہیں تو ان کے مصلے اور منبر کے بھی وارث ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کیلئے ورکنگ گروپ قائم ، چیف سیکرٹری سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

Mobeera Fatima

سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، فواد چودھری

Mobeera Fatima

Leave a Comment