Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و کمانڈر داخلی سلامتی فورس (لخویا) شیخ خلفیہ بن حمد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قطر کے ساتھ سکیورٹی و مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کو مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ نے قطری ہم منصب سے ان کے والد سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اور قطر کی تعمیر و ترقی میں سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related posts

احتجاج کے دوران پکڑے گئے افراد کا اسپیڈی ٹرائل ہو گا، وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

ہم میں شفافیت ہے یا نہیں، عوام خود دیکھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment