Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 450 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی جس سے انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 17 پیسے کا ہو گیا ہے۔

Related posts

ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

admin

نان فائلرز کے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.9 فیصد کرنیکی تجویز منظور

admin

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment