Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا، نرسنگ ہوم میں تباہ کن دھماکہ، 2 افراد ہلاک، درجنوں افراد پھنس گئے

پنسلوانیا کے علاقے برسٹل ٹاؤن شپ میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ کئی رہائشی عمارت کے اندر پھنس گئے۔

حکام کے مطابق دھماکا منگل کی دوپہر بریسٹل ہیلتھ اینڈ ریہیب سینٹر میں پیش آیا، جو فلاڈیلفیا سے تقریباً 30 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

پنسلوانیا کے گورنر جوش شیپیرو نے پریس کانفرنس میں واقعے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ فائر فائٹرز سیڑھیوں کے ذریعے عمارت میں داخل ہو کر رہائشیوں کو نکال رہے تھے، جبکہ پولیس اہلکار بعض اوقات ایک وقت میں دو افراد کو کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقامات تک پہنچاتے رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد کم از کم پانچ افراد لاپتا بتائے گئے، تاہم امکان ہے کہ بعض رہائشی اپنے اہل خانہ کے ساتھ خود ہی وہاں سے روانہ ہو گئے ہوں۔ مقامی پولیس نے اسے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا واقعہ قرار دیا ہے۔

Related posts

ویڈیو: ایرانی صدر اچانک تہران کے سپر اسٹور جا پہنچے، شہریوں سے ملاقات کی

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

Mobeera Fatima

بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment