Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 270 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 761 پر بند ہو ا تھا۔

حصص بازار میں گزشتہ روز 74 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب روپے سے زائد رہی۔ دوسری جانب ڈالر سستا ہو گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسوں کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Related posts

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وکٹری پریڈ، پورا ممبئی اُمڈ آیا، ناقابلِ یقین مناظر

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

سوات کی تحصیل مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گر گئی ، 19 بچے زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment