Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی کرکٹر نے اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی منسوخ کردی

کرکٹر سمریتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل نے اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد اتوار کے روز اپنی شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سمریتی منڈھانہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران میری زندگی کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ اس وقت یہ ضروری ہے کہ میں اپنی بات کھل کر بیان کروں، میں بہت نجی نوعیت کی شخصیت ہوں اور چاہتی ہوں کہ ایسا ہی رہے، لیکن میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو یہیں ختم کرنا چاہتی ہیں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا احترام کریں تاکہ وہ اپنی رفتار سے آگے بڑھ سکیں اور معاملات کو نمٹا سکیں۔

اسی دوران پالاش مچل نے ایک الگ بیان میں قیاس آرائیوں کے دباؤ کو زیادہ براہِ راست بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی زندگی میں آگے بڑھوں اور اپنی ذاتی رشتہ داری سے ایک قدم پیچھے ہٹوں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ایک ہی دن میں 2 ہیٹ ٹرکس

Mobeera Fatima

راشد نسیم نے مزید 20عالمی ریکارڈ توڑ دیے

admin

اسٹیو اسمتھ نے کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment