Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فٹبال اسٹار سے کروڑوں کا بھتہ وصول کرنے والی خاتون کو قید کی سزا

جنوبی کوریا کی عدالت نے معروف فٹبال اسٹار سون ہیونگ من کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو 4 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق خاتون کا خاندانی نام یانگ جبکہ اس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسی مقدمے میں ایک اور ملزم، جس کی شناخت یونگ کے نام سے ہوئی ہے، کو بلیک میلنگ کی کوشش پر 2 سال قید کی سزا دی ہے۔ دونوں ملزمان مئی 2025 سے حراست میں تھے۔

استغاثہ کے مطابق یانگ نے 2024 میں سون ہیونگ من سے 300 ملین وون، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 20 کروڑ روپے بنتے ہیں، بطور بھتہ وصول کیا تھا۔

اس نے فٹبالر کو ایک مبینہ حمل کی الٹراساؤنڈ تصویر بھیج کر دھمکی دی تھی کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو وہ عوام کے سامنے یہ دعویٰ کر دے گی کہ وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے یہ رقم مہنگی اور لگژری مصنوعات پر خرچ کی۔

Related posts

میں کبھی فٹنس پر اعظم خان کو ٹیم کے قریب نہ آنے دوں، شاہد آفریدی

admin

ایک بال پر 13 رنز، بھارت نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment