Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی، شہر میں داخل ہونیوالی انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای چالان کا اغاز

کراچی میں بس ٹرمینلز کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہِ راست شہر میں داخل ہونے والی انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای چالان کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل سے ہٹ کر شہر میں داخل ہونے والی تمام بسوں کو چالان کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والی انٹر سٹی بسوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے واضح کیا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو صرف مقررہ ٹرمینلز تک محدود رہنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق شہر میں انٹر سٹی بسوں کا داخلہ ٹریفک میں رکاوٹ، حادثات کے خطرات اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اس لیے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ٹرمینلز کا استعمال کریں۔

Related posts

پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کااجراء، 84 ارب روپے سے زائد مختص

Mobeera Fatima

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

admin

کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment