Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، ٹک ٹاک پر نئی سہولت دستیاب

عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کے لئے اپنا ایڈز مینیجر متعارف کرا دیا ہے.

ماہرین کے مطابق اس لانچ کے بعد مارکیٹرز کو غیر ملکی اکاؤنٹس یا تیسرے فریق کی ایجنسیوں کے بغیر اشتہارات کی مکمل مینجمنٹ، بجٹ کنٹرول اور ہدفی سامعین کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئے اقدام کے تحت ٹک ٹاک پر اب پاکستانی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے اشتہارات کی شفافیت اور آسانی میں اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل مارکیٹرز کو غیر ملکی اکاؤنٹس کے ذریعے اشتہارات چلانے کی وجہ سے اضافی لاگت اور محدود کنٹرول کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب ٹک ٹاک ایڈز مینیجر کے ذریعے پاکستانی کاروبار کم بجٹ سے بھی بڑے سامعین تک پہنچ سکتے ہیں اور اپنے اشتہارات کو لوکل زبانوں جیسے اردو، پنجابی اور پشتو میں بھی پیش کر سکتے ہیں۔

Related posts

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

بشریٰ انصاری نے کراچی کے مسائل پر ذمہ داران کو آڑے ہاتھوں لےلیا

Mobeera Fatima

لکس اسٹائل ایوارڈز میں ہانیہ عامر نے بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment