Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب نے فلسطین کیلئے 9 کروڑ ڈالر کی گرانٹ جاری کردی

سعودی عرب نے رواں سال کی امدادی گرانٹ کی نئی قسط کے طور پر فلسطین کو 9 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کر دی ہے۔

یہ رقم اردن کے دارالحکومت عمان میں سعودی سفارتخانے میں منعقدہ ایک ملاقات کے دوران فلسطینی وزیرِ منصوبہ بندی و قائم مقام وزیرِ خزانہ اسطفان سلامہ کو دی گئی۔

ملاقات میں سعودی عرب کے اردن میں سفیر اور فلسطین کیلئے غیر مقیم نمائندے شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان آل سعود بھی موجود تھے۔

وزیر اسطفان سلامہ نے سعودی عرب کی مسلسل مالی و سیاسی حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ امداد اسرائیلی پالیسیوں کے باعث شدید مالی بحران کا شکار فلسطینی اتھارٹی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی تاریخی حمایت نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

سلامہ نے صدر محمود عباس اور وزیرِ اعظم محمد مصطفیٰ کی جانب سے سعودی قیادت خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے شکریہ کا پیغام بھی پہنچایا۔

Related posts

جوہری پروگرام ، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

Mobeera Fatima

مودی کا دورہ یورپ ہزیمت کا سفر؛ عالمی سطح پر بھارتی سفاکیت بے نقاب

Mobeera Fatima

ایران کے ساتھ مضبوط اور جامع معاہدہ میز پر موجود ہے، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment