Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر بھرپور کارروائی کی جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہی تنگی جنگل میں خارجیوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا صفایا کر دیا گیا،خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related posts

پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

Mobeera Fatima

یکم مارچ سے پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

اسرائیل دہشتگردی کر رہا ہے ، امن کیلئے دنیا کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ، صدر ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment