Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون کی خاطر گردہ بیچنے والا نوجوان بڑی مشکل میں پھنس گیا

چین میں ایک 17 سالہ نوجوان لڑکے نے صرف آئی فون اور آئی پیڈ خریدنے کی خاطر گردہ بیچ دیا، جس کے باعث وہ سنگین مسائل کا شکار ہو گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق وانگ شانگ کن نامی نوجوان نے 2011 میں اپنا ایک گردہ کالے بازار میں فروخت کر دیا تاکہ وہ جدید ایپل ڈیوائسز خرید سکے، یہ غیر قانونی سرجری ایک غیر معیاری کلینک میں کی گئی تھی، جہاں صفائی اور علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث انفیکشن ہو گیا اور چند ہی مہینوں میں اس کا دوسرا گردہ بھی ناکام ہو گیا اور14 سال بعد 31 سالہ وانگ شانگ کن آج بھی ڈائیلیسس پر زندہ ہے اور زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق وہ مشینوں کے سہارے زندہ ہے جو اب اس کے گردوں کا کام انجام دیتی ہیں۔

Related posts

سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

Mobeera Fatima

یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے نئی اپڈیٹس کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ایپل نے نئی آئی فون 17 سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment