Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

پاکستان میں سخت ترین سردی کی پیش گوئی سائنسی طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ ہوگا۔ محکمے نے ایسی تمام پیش گوئیوں کو سائنسی طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی رپورٹس محکمے کی موسمیاتی پیش گوئی یا عالمی موسمیاتی ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ دسمبر سے فروری تک کے لیے جاری ’’ونٹر آؤٹ لک‘‘ کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارش اور قدرے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔

محکمے نے وضاحت کی کہ اگرچہ مغربی ہواؤں کے باعث مختصر سرد لہریں آسکتی ہیں، لیکن کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق، بحرالکاہل کے خطِ استوا کے قریب اس وقت ہلکی سے معتدل ’’لا نینا‘‘ (La Niña) صورتحال موجود ہے۔ ماضی میں یہ رجحان جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا، بشمول پاکستان، میں سرد موسم کی شدت اور بارشوں میں کمی کا باعث بنتا رہا ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment