Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی صدر کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد محصولات میں اضافی 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین سے درآمدات پر سو فیصد ٹیرف کا نفاذ نومبر یا اس سے بھی پہلے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ چین نے تجارت پر انتہائی جارحانہ مؤقف اختیار کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین نے یکم نومبر سے تقریباً ہر چیز پر برآمدی پابندیوں کاخط بھیجا ہے، انہوں نے کہا کہ چین پراضافی 100 فیصد ٹیرف، تمام اہم سافٹ ویئرز پر برآمدی کنٹرول نافذ کریں گے۔

امریکی صدر ( donald trump ) نے کہا کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ چین ایسا قدم اٹھا سکتا ہے لیکن اس نے اٹھا لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات منسوخ نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران مصر جائیں گے، اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی پیر سے شروع ہوگی۔

Related posts

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

Mobeera Fatima

امن مذاکرات ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، ریڈ زون سیل

Mobeera Fatima

غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام آئےگا، پاکستانی مندوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment