Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

رضا کار دنیور نالے میں واٹر چینل ٹھیک کرنے کے لئے کام کر رہے تھے کہ اچانک ان پر مٹی کا تودہ آ گرا جس کے نتیجے میں 11 رضاکار ملبے تلے دب گئے۔

جائے حادثہ پر مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے واٹر چینل تباہ ہوا تھا جس پر رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت  گزشتہ دو ہفتوں سے کام کر رہے تھے۔

Related posts

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

مومنہ اقبال سے حساس سوال، ندا یاسر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

Mobeera Fatima

بھارت شاید اب افغانستان کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کررہا،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment