Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیے، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس ریکروٹمنٹ رولز 2014 کی بحالی کا حکم جاری کرتے ہوئے فیڈرل سروس ٹریبونل کا 17 اکتوبر 2022 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک کے تحریری فیصلے کے مطابق سروس ٹریبونل کو پالیسی امور اور ریکروٹمنٹ رولز کاؤنٹر یا ختم کرنے کا اختیار نہیں تھا، اُسے اپنے دائرہ اختیار کی حدود کا خیال رکھنا چاہیے تھا، ٹریبونل خود کو ایگزیکٹو کے مقام پر فائز نہیں کر سکتا اور نہ ہی قواعد ازسرنو بنانے کی ہدایت دے سکتا ہے۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے ملازمین کی بھرتی اور ترقی کے طریقہ کار سے متعلق 2014 کے قواعد کو ایک سرکاری ملازم نے فیڈرل سروس ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ قواعد کے تحت انہیں مطلوبہ ترقی کا راستہ نہیں دیا جا رہا۔ جس پر ٹریبونل نے 17 اکتوبر 2022 کو 2014 کے بھرتی قواعد کالعدم قرار دے کر انہیں دوبارہ مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق ملازم کو یکم جنوری 2021 کو جونیئر آڈیٹر سے سینئر آڈیٹر کے عہدے پر ترقی مل چکی تھی، ملازم نے 2014 کے قواعد کے تحت ترقی حاصل کی اور بعد میں انہی قواعد کو چیلنج کیا، جونیئر آڈیٹر سے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے عہدے پر براہ راست ترقی قانونی حق نہیں۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری ، ایک ڈویژن ، 7 سنگل بینچ دستیاب ہونگے

Mobeera Fatima

ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment