Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

آسیان ریجنل فورم اجلاس میں بھارت کو پاکستان کے خلاف الزامات دہرانے پر شرمندگی کا سامنا

آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پر پاکستان کے خلاف الزامات دہرانے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے، بھارت کو حقیقت پسندی کی طرف واپس آنا ہوگا، ورنہ اس کے جھوٹ اور دھمکیوں کا پردہ بار بار دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے، ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔

Related posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Mobeera Fatima

ٹیسٹ اسکواڈ اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ، قومی کرکٹرز پریشان

Mobeera Fatima

پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں شدید دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment