Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں 68 فیصد رقبہ بنجر قرار دیا جا چکا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے اور یہ ماحولیاتی نہیں قومی ایمرجنسی ہے۔

شیری رحمان نے پاکستان میں ماحولیاتی نقصانات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ قحط اور صحرا زدگی پاکستان کے دیہی معاشی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے، پاکستان میں 68 فیصد رقبہ اب بنجر یا نیم بنجر قرار دیا جا چکا ہے، ماحولیاتی خطرہ انڈیکس میں پاکستان پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں طویل قحط سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، زمین کی صحت خوراک، معیشت اور ماحولیاتی استحکام کی بنیاد ہے، نجی شعبہ زمین کی بحالی میں صرف 6 فیصد حصہ ڈال رہا ہے، زمین کی بحالی کو قومی حکمت عملی میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے قرض لیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

ہیٹ ویو کا خطرہ، پنجاب کے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری

Mobeera Fatima

غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا، آئمہ بیگ کی وضاحت

Mobeera Fatima

Leave a Comment