Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے،مختلف شہروں میں بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں بارش ہوئی۔

Related posts

صدر زرداری نے دستخط کر دیئے ، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چودھری

Mobeera Fatima

وزیر اعظم کا ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment