Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 560 پوائنٹس پر آ گیا تاہم تھوڑی دیر بعد منفی رجحان مثبت میں تبدیل ہوا۔

کاروبار مثبت میں تبدیل ہونے کے بعد انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 220 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پہلے بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ اوپر چلی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

تلک ورما ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 3 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ، قیمت 278.40 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا بنا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment