Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، صحافیوں کا واک آئوٹ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔

پریس کانفرنس کے آغاز پر ہی صحافی بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے ، صحافیوں کا موقف تھا کہ گز شتہ 20 سال سے فنانس بل پر ٹیکنیکل بریفنگ کی روایت چلی آ رہی تھی، اس بار فنانس بل پر ٹیکنیکل بریفنگ نہیں دی گئی۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ عوام سے بجٹ کے حوالے سے چیزوں کو کیوں چھپایا جا رہا ہے ۔ صحافیوں نے بجٹ میں ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا۔

صحافیوں کے واک آؤٹ پر وزیر خزانہ ہکا بکا رہ گئے ، بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ صحافیوں کو منا کر واپس لے آئے جس پر وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس شروع کر دی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

والدین بچوں سے موبائل لیکر تعلیم وشعور دیں، صحیفہ جبار

Mobeera Fatima

Leave a Comment