Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

Related posts

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment